ایک نیوز نیوز: تھانہ مری کی حدود گھوڑا گلی میں واقع ہاسٹل میں لڑکے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کا واقعہ پیش آیاہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ مری پولیس نے اجتماعی بدفعلی کا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں حسن آفریدی، شاہ نواز، تیمور اور سعود کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں والد نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے میرے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ 10 اکتوبر کو زیادتی کی۔ ملزمان میرے بیٹے کے کمرے میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کی۔
مقدمہ میں مزید کہا گیا کہ کالج پرنسپل کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر بھی ہاسٹل کے طلباء کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ طلباء کی ہوائی فائرنگ، پتھراوؑسے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا ۔
پولیس کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزمان اور ساتھیوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئےگئے ہیں۔