ایک نیوز نیوز: سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کا فضائی آلودگی پھیلانے والے کریشنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈوان کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے آلات ( wet scrubber )نہ لگانے پر 13 سٹون کریشنگ یونٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ چک نمبر 123 جنوبی میں قائم ملک اینڈ گجر سٹون کریشر ، غوثیہ گیلانی اندرانی سٹون کریشر ، بیگ سٹون کریشر ، نیو رائل سٹون کریشر/ اے بی سی سٹون کریشر ، جیوے گجر برادرز ، جیوے شان ڈوگر سٹون کریشر ،کمال سٹون کریشر کو سیل کردیا گیا ۔ ہے
چک نمبر 110 جنوبی میں قائم سپر سٹور کریشنگ پلانٹ ، عبداللہ صادق سٹون کریشنگ پلانٹ ، گورائیہ سٹون کریشنگ پلانٹ، پرائم سٹون کریشنگ پلانٹ اور مشترکہ دراز خیل سٹون کریشنگ پلانٹ بھی سیل کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ جات، کریشنگ یونٹس ، انڈسٹری اور گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔