ایک نیوز نیوز: میٹا نے دنیا بمھر میں بولی جانے والی غیر تحریری زبانوں کے لئے ترجمے کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس سسٹم تخلیق کرلیا۔ فیس بک پر بلامعاوضہ دستیاب ہے ۔
فیس بک یا میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا گیا ہے کہ یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر پراجیکٹ کے تحت ایسی زبانیں جو لکھی نہیں جاتیں انکا رئیل ٹائم میں ترجمہ فراہم کیا جاسکے گا۔
فیس بک پر اورانسٹا گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو اعلان میں، مارک زکربرگ نے کہا کہ میٹا اس ٹول کو اوپن سورس کرے گا تاکہ لوگ نئے اے آئی سسٹم کو مزید زبانوں کا ترجمہ کرنے کے لیے استعمال کر سکیں۔
یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر پراجیکٹ کے تحت کامیابی کے ساتھ تائیوان کی زبان ’’ہوکیئن‘‘ کا ترجمہ کیا گیا، جو بنیادی طور پر پورے تائیوان میں بولی جانے والی غیر تحریری زبان ہے۔
میٹا کے مطابق، 7,000 سے زیادہ زندہ زبانیں ہیں، لیکن "40% سے زیادہ بنیادی طور پر صرف زبانی ہیں اور ان میں تحریری نظام نہیں ہے۔
View this post on Instagram