لانگ مارچ کیلئے 25 اکتوبر کی ڈیڈ لائن

long march of pti
کیپشن: long march of pti
سورس: google

 غلام مرتضی : تحریک انصاف نے لانگ مارچ کےلئے 25اکتوبر کی  ڈیڈ لائن دیدی، 25اکتو بر تک الیکشن کی تاریخ نہ ملی تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 25 اکتوبر تک انتخابات کی حتمی تاریخ نہ دی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا ۔ لانگ مارچ کی سٹرٹیجی خفیہ رکھی جائے گی ۔ 

جبکہ ذرائع  سے پتہ چلا ہے کہ شہباز حکومت  کو گرانے کیلئے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزکو ہدایات دی جائیں گی۔خیبر پختونخوا اور پنجاب سے بیک وقت اسلام آباد پر چڑھائی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں کارکن راولپنڈی اور ٹیکسلا پہنچیں گے۔

تمام ریلیاں ، جلوس اور مارچ ہدایت کے مطابق اسلام آباد کا رخ کرینگے دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی ہےکہ فیصلہ کن معرکہ کے لئے عوام اور کارکن باہر نکلیں۔