پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا؟ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا۔
کیپشن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا۔

ایک نیوز نیوز: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کا دو روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی۔ پاکستان پرامید ہے کہ  پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  2018 میں  پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا۔

جس کے بعد  پاکستان کو مزید 7 اور پھر 6 نکات پرعمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا۔  ان تمام  نکات پرعمل درآمد کے جائزہ کیلئے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وفد کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

پیرس میں 20 اور 21 اکتوبر کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں انٹرپول، آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے حکام سمیت 206 تنظمیوں کے وفود شرکت کریں گے۔ اجلاس جعلی کمپنیوں اور منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لے گا اور  اس سلسلے میں رہنمائی بھی کرے گا۔