ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برسبین سے میلبرن روانہ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل سے میلبرن میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی اور اسی میدان میں 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم افتتاحی میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی جس کے بعد قومی ٹیم 27 اور 30 اکتوبر کو پرتھ کے میدان میں کوالیفائرز سے ٹکرائے گی۔
Brisbane ???? Melbourne #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/dbujGObnec
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2022
واضح رہے کہ برسبین میں قیام کے دوران قومی ٹیم نے انگلینڈ اور افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے تھے جس میں قومی ٹیم کو انگلینڈ کےہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ افغانستان کیخلاف میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔