ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کا نیدرلینڈ کیخؒلاف بلے بازی کا فیصلہ

Oct 20, 2022 | 09:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کا میچ آسٹریلیا کے شہر  جی لانگ میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کوالیفائی کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔ افتتاحی میچ میں لنکن ٹائیگرز کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔

مزیدخبریں