اقوام متحدہ نے بھارت کی سرزنش کردی 

Oct 20, 2022 | 00:50 AM

ایک نیوز نیوز : اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کی سرزنش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’ہیومن راٹس کونسل کے منتخب رکن ہونے کے ناطے بھارت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام لوگوں بشمول اقلیتی برداری کے حقوق کا تحفظ کرے۔ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کی غیر واضح مذمت کرتے ہوئے ان کے اقدار کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بھارتیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ خبردار رہیں اور جامع، تکثیری، متنوع برادریوں اور معاشروں پر سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

مزیدخبریں