سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Oct 20, 2022 | 00:36 AM

ایک نیوز نیوز : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کےکے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

مزیدخبریں