چنیوٹ میں طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد

چنیوٹ میں طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد
چنیوٹ: (ایک نیوز نیوز) نواحی علاقہ سرگانہ میں سالانہ عرس کے موقع پر طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ,کبڈی میچ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کے مابین ہوا.

نواحی علاقہ سرگانہ میں سالانہ عرس کی تقریبات پر طمانچہ دار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا میچ کبڈی کے نامور کھلاڑیوں قادر خان پٹھان آف پاکپتن اور سید وصی شاہ آف اوکاڑہ کے مابین ہوا تھپڑ کبڈی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کثیر تعداد میں امڈ آئے.

کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے طمانچوں, تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور کھلاڑی ایک دوسرے پر بھوکے شیروں کی طرح ٹوٹ پڑے جسے دیکھ کر شائقین لطف اندوز ہوتے رہے, میچ میں سیاسی و سماجی شخصیت مہر ظفر اقبال سپرا نمبردار بطور مہمان خصوصی تھے.