زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
(ایک نیوز نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی جو شاہینوں کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کےائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچتے ہی کوویڈ 19 ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا، مہمان اسکواڈ آئندہ سات روز آئسولیشن میں گزارے گا جس کے دوران آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
مہمان ٹیم آج آرام کرنے کے بعد کل سے نیٹ پریکٹس کرے گی، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز تیس اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی ہے۔