اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر

Oct 20, 2020 | 09:13 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اورنج لائن ٹرین کے کرائے متعلق حتمی فیصلہ طے پا گیا ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہر مسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

تقریب کے موقع پر وزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں