پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں رینجرز، ایف سی  تعینات کرنے کی منظوری 

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں رینجرز، ایف سی  تعینات کرنے کی منظوری 
کیپشن: PTI protests, approval to deploy Rangers, FC in Islamabad

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے احتجا ج کے باعث اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق   رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری  دی ۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر منظوری دی،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کےلئے پولیس کی معاونت کرے گی ، وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
ادھرپی ٹی آئی احتجاج کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی  ہے، پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز ، اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کرینگے ۔
 چار ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ  پانچ ہزار ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،رینجرز اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔ 
پنجاب کے دس ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کئے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں۔