علی امین گنڈاپور کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم بیان  

Nov 20, 2024 | 19:21 PM

 ایک نیوز: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم بیان  سامنے آگیا ۔  

تفصیلات کےمطابق علی امین گنڈاپور نے اپنےبیان میں کہا انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے، ہم سب کے لئے تحریک انصاف کا نعرہ "اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون" کو ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے ۔ 

انہوں نے کہا بانی چیئرمین ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے، مذاکرات بانی چیئرمین کی رہائی سے شروع ہونگے اور آگے بڑھیں گے، تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے ۔ 

مزیدخبریں