پشاور : توشہ خانہ 2 کا فیصلہ خوش آئند  ہے، شیخ وقاص اکر م 

پشاور : توشہ خانہ 2 کا فیصلہ خوش آئند  ہے، شیخ وقاص اکر م 
کیپشن: Peshawar: The decision of Toshakhana 2 is welcome, Sheikh Waqqas Akar

ایک نیوز : ترجمان  پاکستان تحریک انصاف  شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ خوش آئند ہے،آنے والے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی  کو ریلیف مل سکتاہے۔  

تفصیلا ت کےمطابق اپنے بیان میں شیخ وقا ص اکر م کا کہناتھا کہ 24نومبر کا دن اہم ترین ہے، توشہ خانہ 2کا فیصلہ خوش ائند ہے ،آنے والے دنوں میں بھی بانی کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، بانی کے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں،امید ہے خان صاحب کو انصاف ملے گااور وہ رہا ہو جائیں گے ،رہائی  کے بعد بانی قأئد خود پارٹی قیادت سنبھال لیں گے ۔ 

انہوں نے کہا ہمارے کارکنوں کو بھی غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے ، 24نومبر کو پوری قوت کے ساتھ احتجاج کا اغاز کریں گے ، ہماری منظم پارٹی ہے اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، پابندیاں ہمارا راستہ نہین روک سکتیں ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔