ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات ختم ہو گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں یہ اہم ملاقات دو گھنٹے جاری رہی، جس کے بعد علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر جیل سے میڈیا سے کوئی گفتگو کئے بنا ہی واپس روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی تھی اور دونوں رہنماؤں کو اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دی گئی تھی۔
گزشتہ روز (19 نومبر) ہی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔
اس کے دوسرے ہی دن بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا اور انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔
اڈیالہ جیل:علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات مکمل
Nov 20, 2024 | 17:52 PM