ننھے فرشتوں کو یومِ اطفال کی مبارکباد ، آپ ہمارامستقبل ہیں:بلاول بھٹو

ننھے فرشتوں کو یومِ اطفال کی مبارکباد ، آپ ہمارامستقبل ہیں:بلاول بھٹو
کیپشن: Happy Children's Day to the little angels, you are our future: Bilawal Bhutto

ایک نیوز:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ اطفال کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ تمام ننھے فرشتوں کو یومِ اطفال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آپ ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بچوں کے تحفظ، انہیں بااختیار بنانے اور ان کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے اقدام کی ضرورت ہے، بچے ہمارے روشن مستقبل کی امید ہیں، ان کی فلاح و بہبود کو قومی ترجیحات میں اولین حیثیت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بچے ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ملکی ترقی کے لیے سب سے مؤثر اقدام ہے،شہید بھٹو کے انقلابی اقدامات اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بچوں کے حقوق کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرف سے پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کے جرات مندانہ اقدام تھا، پولیو مہم کا آغاز شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ان کی بے مثال کاوشوں کا مظہر ہے، سندھ حکومت کےبچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی قانون سازی قابل تحسین ہیں، صوبائی حکومت کے اقدام میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ 2011 اور سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013 شامل ہیں۔