ایک نیوز: وفاقی وزارتوں کے سرکاری ملازمین کا پاک سیکریٹریٹ میں احتجاج جاری ہے۔
سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد پاک سیکریٹریٹ کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئی،احتجاجی مظاہرین میں وفاقی وزارتوں کے ایک سے16گریڈ کے ملازمین شامل ہیں، سرکاری ملازمین سیکریٹریٹ کے باہر جمع ہو کر وزارت خزانہ کا رخ کریں گے۔
احتجاجی ملازمین وزارت خزانہ سے ایگزیکٹو الاونس بڑھانے کا مطالبہ کریں گے،17سے22گریڈ کے افسران کے ایگزیکٹو الاونس میں150فیصد اضافہ کیا گیا، وفاقی وزارتوں کے چھوٹے ملازمین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی پاک سیکریٹریٹ پہنچ گئی ، ممکنہ گرفتاریوں کیلئے پولیس کی بکتر بند وین بھی پاک سیکریٹریٹ پہنچا دی گئی۔