ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعدگزشتہ روز19نومبر کو شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کیجانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیایہ فیصلہ انکے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ۔
سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں انکی پرائیویسی اور جذبات کا احترام کریں، اے آر رحمان نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہم نے شادی کے30برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا۔
خیال رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔