پی ٹی آئی نے24نومبر کے احتجاج کیلئےکوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی نے24نومبر کے احتجاج کیلئےکوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: PTI formed a coordination committee for November 24 protest

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
  کوآرڈینیشن کمیٹی میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے 12 رہنماوں کو شامل کیا گیا،راولپنڈی سے امیر افضل، عاقل خان، سمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اجمل صابر اور راجہ بشارت شامل ہیں۔
 اسلام آباد سے عامر مغل، شعیب شاہین، علی بخاری، شیر افضل مروت، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔
 ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔