پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں 34فیصد اضافہ 

پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں 34فیصد اضافہ 
کیپشن: 34% increase in Pakistani IT exports

ایک نیوز: پاکستان آئی ٹی برآمدات کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ دیکھے میں آیا ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر میں 33 کروڑ ڈالر رہیں جو ستمبر سے 13 فیصد زائد رہیں ، پاکستان کا آئی ٹی شعبہ گزشتہ 12 مہینوں سے اوسطاً ماہانہ تقریباً 29 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کررہا ہے ۔
برآمدات میں اضافے کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں نے اپنی عالمی کلائنٹس کی تعداد بھی بڑھائی ہے ، معا شی ماہرین کے مطابق آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھنے کا مثبت رجحان مالی سال 2025 میں جاری رہےگا ۔
پاکستانی وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ برآمدات بڑھانے کے لیےاہم کردار ادا کر رہی ہے۔