برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی متاثر،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت 

برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی متاثر،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت 
کیپشن: Life system affected by snowfall in Great Britain, instructions to citizens to stay at home

ایک نیوز: برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگیا،برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کر دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث مانچسٹر، برمنگھم،لیڈز،بریڈ فورڈ میں ٹریفک کم ہو گئی ، برطانیہ کے مختلف شہروں میں200سکول بند کر دیے گئے،ویلز میں 140، ویٹ مڈلینڈ میں 50،ڈربی شائر میں 20سکول بندہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری پر آگیا ہے۔