ایک نیوز: امریکہ سے لانگ رینج میزائل کے استعمال کی اجارت کے بعد یوکرین نے روس پر حملہ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے بریانسک میں امریکی میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کی جانب سے فوجی تنصیبات پر 6 مزائیل داغے گئے، یوکرین سے آنے والے 5 میزائل مار گرائے۔
ایک سے نقصان پہنچا، یوکرین کے میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یوکرین نے حملوں کے دوران امریکی ساختہ میزائلوں کو استعمال کیا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کا امریکی مزائیلوں سے روس کے علاقے پر حملہ برائنسک پر حملہ اشارہ ہے کہ مغرب تنازع بڑھانا چاہتا ہوں، امریکہ کی مدد کے بغیر یوکرین ہائی ٹیک میزائیلوں کا استعمال نہیں کر سکتا۔
سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس جوہری جنگ سے بچنے کے بیان پرسختی سے کاربند ہے، روس کے نئے جوہری ڈاکٹرائین میں اورامریکی جوہری ڈاکٹرائین مین کوئی فرق نہیں۔
لانگ رینج میزائل سےیوکرین کا روس پر حملہ ،6میزائل داغے
Nov 20, 2024 | 08:33 AM