لانگ رینج میزائل سےیوکرین کا روس پر حملہ ،6میزائل داغے

 لانگ رینج میزائل سےیوکرین کا روس پر حملہ ،6میزائل داغے
کیپشن: Ukraine attacked Russia with long-range missiles, fired 6 missiles

ایک نیوز: امریکہ سے لانگ رینج میزائل کے استعمال کی اجارت کے بعد یوکرین نے روس پر حملہ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے بریانسک میں امریکی میزائل سے حملہ کیا، یوکرین کی جانب سے فوجی تنصیبات پر 6 مزائیل داغے گئے، یوکرین سے آنے والے 5 میزائل مار گرائے۔
ایک سے نقصان پہنچا، یوکرین کے میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یوکرین نے حملوں کے دوران امریکی ساختہ میزائلوں کو استعمال کیا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کا امریکی مزائیلوں سے روس کے علاقے پر حملہ برائنسک پر حملہ اشارہ ہے کہ مغرب تنازع بڑھانا چاہتا ہوں، امریکہ کی مدد کے بغیر یوکرین ہائی ٹیک میزائیلوں کا استعمال نہیں کر سکتا۔
سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس جوہری جنگ سے بچنے کے بیان پرسختی سے کاربند ہے، روس کے نئے جوہری ڈاکٹرائین میں اورامریکی جوہری ڈاکٹرائین مین کوئی فرق نہیں۔    

خیال رہے کہ روس نے ایٹمی حملے سے بچاؤ کے لئے موبائل بم پناہ گاہیں بنانا شروع کر دی ہیں ،ایٹمی دھماکے سے شاک ویوز اور تابکاری سمیت متعدد خطرات سے بچایا جاسکتے ہے۔
پناہ گاہیں خطرات سے 48 گھنٹوں تک تحفظ دے سکتی ہیں،کنٹیز نماایک کمرے میں 54 افرادہنگامی  طور پر رہ سکتے ہیں،پناہ گاہوں کو موجودہ بحران سے جوڑنا درست نہیں۔