ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تخمینہ لگالیا۔25کرو ڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق واٹر مارک بیلیٹ پیپرز تین پرنٹنگ مشینوں سےچھپوائے جائیں گے۔سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لیے 25 فیصد، پاکستان پوسٹل فاونڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلیٹ پیپرز چھاپے گی۔
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سکیورٹی میں ہوگی۔ پولنگ سٹیشن تک بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل سخت سکیورٹی میں کی جائے گی۔