پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کو حتمی شکل دیدی گئی

Nov 20, 2023 | 23:04 PM

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 9 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کو حتمی شکل دیدی گئی، ڈرافٹنگ دسمبر میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 2024ء کیلئے پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی، کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پک کرینگے جبکہ چوتھی اور پانچویں پک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ ملتان سلطان کی ہوگی، پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخر میں کھلاڑی چُنے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاٹینیم کے پہلے راؤنڈ کیلئے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی اسٹینڈنگ کے مخالف ترتیب سے ہوتا ہے، پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کیلئے ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینیم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے، پی ایس ایل 9 8 فروری سے 24 مارچ 2024ء تک شیڈول ہے۔
فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کیلئے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی، ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا، اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی، تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والی کیٹیگری میں بھیجا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔

مزیدخبریں