ویب ڈیسک :بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر بھارت کی پوری ٹیم کافی افسردہ دکھائی دی جبکہ کچھ کھلاڑی تو گراونڈ میں ہی رونے لگے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ڈریسنگ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
تفصیلات کےمطابق ورلڈکپ کے فائنل میچ میں نریندر مودی نے بحثییت مہمان خصوصی شرکت کی ، انہوں نے میچ بھی دیکھا ، میچ کے دوران جب سب تماشائی بھارت کو شکست کھاتے ہوئے دیکھ کر خاموش تھے تب نریندر مودی کی ہنسے کی تصاویر نے پور امنظر نامہ ہی تبدیل کر دیا تاہم ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کے بعد بھارتی وزیراعظم نے پوری بھارتی ٹیم سے ڈریسنگ روم میں ملاقات کی جہاں بہترین کھیلنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
بھارتی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنی نریندرمودی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نے محمد شامی کو گلے لگایا ہوا تھا ۔
اس کے ساتھ درج پیغام میں محمد شامی کا کہناتھا کہ "بدقسمتی سے کل کا دن ہمارا نہیں تھا، میں تمام بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں کیونکہ جس طرح انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا وہ قابل تحسین ہے ، وزیراعظم نریندرمودی کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ خصوصی طور پر ڈریسنگ روم میں آئے اور ہماری حوصلہ افزائی کی ، ہم دوبارہ واپس لوٹیں گے ۔