ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب اور یو اے ای کے سفیروں کی ملاقاتیں،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات،فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے پاکستانی سفارتی کوششوں کے عزم کااظہار ۔
وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کی میزبانی پرسعودی قیادت کی تعریف کی۔عرب ،اسلامی ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔