ویب ڈیسک : گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس میں کارروائی سے بچنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے مصالحت کرلی ہے۔
اسپین میں گلوکارہ کو ایک کروڑ 45 لاکھ یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں اپنی آمدنی پر یہ انکم ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔مگر اب گلوکارہ نے عدالت سے باہر ہی معاملے پر مصالحت کرلی ہے۔
پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت شکیرا نے الزامات کو قبول کرتے ہوئے 73 لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گلوکارہ 73 لاکھ یورو جرمانے کے ساتھ ساتھ 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے بھی مزید 4 لاکھ 38 لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کریں گی۔
شکیرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کا فیصلہ قانونی وجوہات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کے باعث کیا گیا۔