ایک نیوز :سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔
سردارطارق مسعود کےخلاف آمنہ ملک نے شکایت کی تھی جس پر انہیں بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی گئی۔آمنہ ملک نے جسٹس سردارطارق مسعودکے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر ریفرنس دائر کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ وقفے کے بعد لیا جائے گا اور کونسل کے اجلاس میں وقفہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایتی ریفرنس خارج
Nov 20, 2023 | 17:57 PM