ایک نیوز: نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پرملکی سلامتی کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستان میں عدم استحکام کے لیے اسرائیلی ادارے متحرک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان میں عدم استحکام کے لیے اسرائیلی ادارے متحرک ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اہل فلطسین تنہا نہیں، ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسئلہ کشمیر و فلسطین پوری امت مسلمہ کے مسائل ہیں۔ہمارے وزیرخارجہ نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، آرمی چیف نے فلسطینی سفیرکو جی ایچ کیومیں دعوت دی۔
حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ فلسطینی سفیرکوجی ایچ کیوبلاکرپاکستانی مؤقف بیان کیاگیا، کورکمانڈرمیٹنگ ہوئی، اعلامیےمیں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے، سوشل میڈیا پرملکی سلامتی کےخلاف بےبنیادپروپیگنڈاکیاجارہاہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرتارہےگا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ فلسطین کومشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی ادارے ہمارے خلف مہم چلا رہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا کہ امداد کوڈبل کردیا جائے، غزہ صورتحال میں سب سے پہلے امدادی سلسلہ شروع ہوا، 7 اکتوبرکو غزہ کا معاملہ شروع ہوا۔
انھوں نے کہا کہ دشمن قوتیں چاہتیں ہیں کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو، ریاض میں نگراں وزیراعظم نےمحمودعباس سے ملاقات کی، مسئلہ کشمیر اورفلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ایک جہازبحرین گیاجس میں مسافرسوارتھےاس پرپروپیگنڈاکیاگیا، ایساگروہ موجودہےجوبغیرسوچےسمجھےپروپیگنڈاکرناشروع کردیتاہے۔