محسن نقوی  کی تصویر کیساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس،تشہیر کرنےوالوں سے پیسہ نکلوائیں گے:عدالت

محسن نقوی  کی تصویر کیساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس،تشہیر کرنےوالوں سے پیسہ نکلوائیں گے:عدالت
کیپشن: محسن نقوی  کی تصویر کیساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس،تشہیر کرنےوالوں سے پیسہ نکلوائیں گے:عدالت

ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نے  خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئےایل ڈی اے ڈائریکٹر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سلطان تنویر نے کی۔

جسٹس سلطان تنویر نےعوام کے ٹیکس کے پیسے سے محسن نقوی کی تشہیر کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیر کرنے والوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوائیں گے۔

عدالت نے فلائی اوورز کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس سلطان تنویر نے حافظ اسرار الحق کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ درخواست گزار حافظ اسرار الحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیر اعلی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔