افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم
کیپشن: Order to file the case against repatriation of Afghan citizens in open court

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیے اور درخواست پر کیس کھلی عدالت میں لگانے کاحکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیے اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔