ایک نیوز: قصور کی احاطہ عدالت میں پولیس حراست میں پیشی پر آئے ملزمان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر زیر حراست ملزمان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ افضل پر 6 سالہ ایان اکبر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ ملزم افضل نے ایان اکبر کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینک دی تھی۔ ملزم افضل کے خلاف تھانہ مصطفیٰ آباد میں 302 کا مقدمہ نمبری 831/22 درج تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے آج شہادتوں کے لئے فریقین کو طلب کر رکھا تھا۔ پولیس حراست میں ایک ملزم کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کے بعد کچہری میں افراتفری مچ گئی۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو ، ایس ڈی پی اوز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کر نے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔