میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنےوالالیڈی گینگ گرفتار

Nov 20, 2023 | 12:03 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے قبضے سے دو موبائل فون اور ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

لیڈی گینگ کی گرفتار کی جانے والی ارکان میں مریم، مختیاراں اور صنم شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین ہوتی تھیں اور یہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزیدخبریں