جبری گمشدگیوں کامعاملہ،اہم شخصیت کاآرمی چیف،چیف جسٹس سمیت دیگرکوخط

جبری گمشدگیوں کامعاملہ،اہم شخصیت کاآرمی چیف،چیف جسٹس سمیت دیگرکوخط
کیپشن: جبری گمشدگیوں کامعاملہ،اہم شخصیت کاآرمی چیف،چیف جسٹس سمیت دیگرکوخط

ایک نیوز: چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے نگران وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس اور صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ مسعود جنجوعہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے جبری گمشدہ افراد کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

آمنہ مسعود جنجوعہ نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ جبری گمشدگیوں کے معاملے کا نوٹس لے کر اس کا مستقل حل کرے، لاپتہ افراد کمیشن بند کر کے نیا کمیشن بنایا جائے۔

آمنہ مسعود جنجوعہ نے خط میں مزید لکھا کہ ارباب اختیار سے امید ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔