بشریٰ بی بی کی درخواست پر FIA، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سےرپورٹ طلب

Nov 20, 2023 | 11:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے، سابق خاتون اول نے مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں