سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: Intelligence-based operation of CTD, 7 terrorists arrested

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔ جس میں 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

کارروائی راولپنڈی . سرگودھا .بہالپور۔پاکپتن۔ ساہیوال۔ میں کی گئی۔ بہالپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان گرفتار ہوا۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد۔2 ہینڈ گرنیڈ ۔ای ڈی بم 2 اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت موسی۔ خالد۔سلمان۔ندیم۔اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنز میں 46467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔