الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کیساتھ جاری کرنےکافیصلہ

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کیساتھ جاری کرنےکافیصلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کیساتھ جاری کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: عام انتخابات 2024، سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار،الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعتیں، امیدوار نظریہ پاکستان اور پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے خلاف بات نہیں کریں گے،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گے،سیاسی جماعتیں، امیدوار کسی بھی دوسرے شخص کو بطور امیدوار دستبردار ہونے کے لیے تحائف، لالچ یا رشوت دینے سے گریز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعتیں، امیدوار انتخابی عملہ اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں گے،سیاسی جماعتیں کسی بھی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی،سیاسی جماعتیں، امیدوار پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کریں گے،انتخابی مہم کے دوران ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی،عوامی اجتماعات، پولنگ سٹیشن کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار،قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں 1 کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے،صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے،کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں گے۔