ایک نیوز: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف اشتہارات سے متعلق نیب ریفرنس کیس میں عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور دیگرملزمان کو طلب کرتے ہوئےسماعت 11جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف اشتہارات سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی اوردیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ ملزمان پر اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کو الزام ہے۔
ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری فاروق اعوان اور ریاض اشعر صدیقی شامل ہیں۔ پی آئی او محمد سلیم، سید حسن شیکو،محمد حنیف اور انعام اکبر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔