لیسکو آپریشن کا 73واں روز،13ہزار سے زائدملزم گرفتار

Nov 20, 2023 | 11:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  چییف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں انسداد بجلی چوری مہم  73 ویں روزبھی جاری ہے جبکہ گرفتار ہونیوالے ملزمان کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ  اب تک کل 28107 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،27755 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،26690 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ چار لاکھ انسٹھ ہزار سات سو ارسٹھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت دو ارب چھ کروڑ بتیس لاکھ اننچاس ہزار چار سو سنتالیس روپے ہے،نواب ٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو 175000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان لیسکو  کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں کنکشن کو 175000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،شاہدر کے علاقے میں کنکشن کو150000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مصطفیٰ کے علاقے میں کنکشن کو150000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ریجن بھر میں کل 286 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 283کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8 کمرشل،4 زرعی، 1 انڈسٹریل اور383 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو تیس لاکھ نوے ہزار سات یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ چھبیس لاکھ ستائیس ہزار چھ سو چوراسی روپے ہے۔

مزیدخبریں