عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی

ایک نیوز:دورانِ عدت نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزار شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، شیر افضل مروت کے معاون وکیل اسامہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے موقف پیش کیا کہ سینئر وکیل شیر افضل مروت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، آج یہاں دستیاب نہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کرے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ 

دورانِ عدت نکاح کا کیس سیشن کورٹ نے قابل سماعت قرار دیا تھا۔ چیئرمین تحریکِ انصاف نے  سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔