جسٹس مظاہر نقوی نےسپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی

Nov 20, 2023 | 10:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعاکردی، سپریم جوڈیشل کونسل کا موصول نوٹس بھی غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ ظاہر کئے گئے اثاثے جج کیخلاف کارروائی کی بنیاد نہیں بن سکتے،ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا،میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ پر حملہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ کونسل نے میرے اعترضات طے کئے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیجا،سپریم جوڈیشل کونسل نے 27اکتوبر کو پریس ریلیز جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں