ویب ڈیسک: کرکٹ ورلڈکپ2023 کے فائنل میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں ہر سوں سناٹے کا سماں چھایا ہوا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی غمگین کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکو ٹرافی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب میں بھارتی ویزاعظم آسٹریلوی کپتان کو ٹرافی دیتے ہیں، ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور تصویر کھنچوائے بغیر اسٹیج سے چلے جاتے ہیں۔
اس دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس بھی موجود تھے جو ٹرافی کے بعد اچانک اسٹیج سے چلے گئے تھے۔
جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز شرمندگی اور الجھن کا شکار ہوگئے۔
لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کسی ایڈیٹ کے بغیر دکھایا گیا ہے کہ مودی نے نہ صرف آسٹریلوی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی بلکہ اسٹیج سے اتر کر باقی آسٹریلوی ٹیم سے بھی ملے۔
گزشتہ روز احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارت میں سناٹے کا سماں چھایا ہوا ہے۔
بھارت اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا تھا۔
آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ نے یہ ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی یہ ٹیم اپنے نام کرچکی ہے۔