سموگ کا راج برقرار، فضائی آلودگی میں لاہور کابدستور دوسرا نمبر

Nov 20, 2023 | 10:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سموگ کا روگ برقرار ہے، فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395 ریکارڈکیا گیا۔

شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔

آلودہ فضا کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

طبی ماہرین نے سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب سموگ کی خطرناک صورتحال پر نگران حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں