ایک نیوز: بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اسکے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا۔
آئی این سی بی رپورٹ کے مطابق بھارت منشیات کے حصول کے لیے مشرقی بارڈر کا استعمال کرتا ہے۔ بھارت فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعے مصنوعات کو غیرقانونی نیٹورکس میں فروغ دیتاہے۔
آئی این سی بی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جسکی مالیت 650 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادوایات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے ملک کے اندر منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ بھارت منشیات کی اسمگلنگ میں ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو 'گولڈن ڈرگ سلک روٹ' کہا جاتا ہے۔ گولڈن ڈرگ سلک روٹ میں بھارت کی بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔
ماضی میں بھی بھارت کے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے شواہد پائے گئے۔ بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت میں سر فہرست ہے۔ بھارت ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے یورپ اور شمالی امریکہ میں منشیات اسمگل کرتا ہے۔