خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع میں امن کا سفر جاری

خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع میں امن کا سفر جاری
کیپشن: The journey of peace continues in the merged districts of Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز: خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع میں امن کا سفر جاری ہے۔ پاک فوج، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے مہمند، باجوڑ امن سائیکل ریس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ 

سائیکل ریس 18 سے 19 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔ جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 120 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ شرکاء نے ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ میں 40 کلومیٹر پر محیط ریس میں حصہ لیا۔  

سائیکل ریس کیڈٹ کالج مہمند سے شروع ہوئ اور دو مرحلوں کے دوران ناہکی ٹنل پر اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ مہمند اور باجوڑ کے مقامی سائیکلسٹ نے بھی ڈیبیو کیا۔ 

باجوڑ، مہمند امن سائیکل ریس کا اختتام 19 نومبر 2023 کو پروقار تقریب کے ساتھ ہو گا۔ منتظمین کے مطابق مہمند، باجوڑ پیس سائیکل ریس کا مقصد دنیا کو خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہونے اور سیاحت کے فروغ کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔