پاکستان علماء کونسل کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اظہارِ خیال 

Nov 20, 2023 | 11:12 AM

ایک نیوز: ملک میں حالیہ دہشتگردی کے حالات کے پیشِ نظر 17 نومبر کو آرمی چیف نے پاکستان علماء کونسل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر حسن الرحمن، پیر نقیب الرحمن عید گاہ شریف سمیت ملک کے دیگر نامور علماء اور مشائخ موجود تھے۔ 

آرمی چیف کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا مسلح گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے بعد چئیرمین علماء کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

علماء کرام کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلے سے اتفاق کیا گیا اور ان کا ہر طرح سے ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ  "57 اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان کے پاس حافظ قرآن اور سید سپہ سالار ہونے کا اعزاز ہے"۔ "آرمی چیف نے پاکستان کو ریاستِ طیبہ بنانے کی بات کی"۔ "آج ہمارے ملک کو ایک قوم بننے کی ضرورت ہے"۔ "بارڈر پر کھڑی ہماری فوج کی صرف اور صرف خواہش ملک کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کی تمنا ہوتی ہے"۔"ایسی فوج اور قوم کو تقسیم کرنے کے لئے بڑے منصوبے بنے ہیں"۔

حسان حسیب رحمان کا کہنا تھا کہ "ہمارے سپہ سالار نے یہ واضح کر دیا کہ ایک ریڑھی لگانے والے پاکستانی کی جان بھی دنیا کی چیز سے بڑھ کر نہیں ہے"۔ "ہم اپنے سپہ سالار پر فخر کرتے ہیں جیسے وہ ہر بات میں قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہیں"۔ "سپہ سالار کی اس بات سے ہمارے دلوں کو بہت سکون پہنچا کہ آپ سب کی ایک ایک بات کا جواب میں قرآن و سنت کے مطابق دوں گا"۔ "ہم اپنی افواج پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں، یہ پاکستان کی ہی نہیں عالم اسلام کی فوج ہے"۔ "ہماری فوج صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی حفاظت کرنے والی فوج ہے"۔ "ہمارے سپہ سالار نے ہم سے ملاقات میں یہ واضح کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں"۔ 

مزیدخبریں