اس جیت کو طویل عرصے تک یاد رکھیں گے، پیٹ کمنز

Nov 20, 2023 | 07:41 AM

ویب ڈیسک:آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنےکہاہےکہ اس جیت کو طویل عرصےتک یاد رکھیں گے، ہم نے سوچا تھا کہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے اور وہی ہوا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کامیلہ اپنےاختتام کوپہنچ گیاجس میں ناقابل شکست بھارتی ٹیم کوفائنل میں آسٹریلیاکےہاتھوں عبرت ناک شکست ہوئی ہےجس کےبعدبھارتی عوام میں غصےکی لہردوڑگئی ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکاکہناتھاکہ ہم نےبہترین کرکٹ کھیلی۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹراؤس ہیڈ نے زبردست بیٹنگ کی اور لبوشین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کو طویل عرصہ  تک یاد رکھیں گے، ہم نے سوچا تھا کہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے اور وہی ہوا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میچ میں بھارت کو6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بھارت کی بیٹنگ، بولنگ اور نہ ہی فیلڈنگ چلی، نہ روہیت شرما، ویرات کوہلی اور نہ محمد شامی بھارت کے کچھ کام آئے۔

مزیدخبریں