کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

Nov 20, 2023 | 07:22 AM

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےکامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف کامیڈین طارق ٹیڈی 12اگست 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے سٹیج اداکاری کا آغاز کیا،طارق ٹیڈی لاہور منتقل ہوئے تو ان کے کیریئر کو چار چاند لگ گئے، انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی۔
معروف کامیڈین بڑی سکرین پر بھی جلوہ گر ہوئے، 2004ء میں فلم’’ سلاخیں‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
طارق ٹیڈی کچھ عرصہ جگر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد19 نومبر 2022ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

مزیدخبریں